علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب کا گنجیال سے نورپور روڈ اور سرگودھا ومیانوالی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے گنجیال سے نورپور روڈ اور سرگودھا ومیانوالی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا۔
دورہ کے دوران ان کے ہمراہ ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے سٹرک پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سٹرک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے، غیر معیاری اور ناقص میٹریل کااستعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔
علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے اس منصوبے کو کوالٹی کے لحاظ سے بہتر بنایا جائے اور اگر کہیں ناقص یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی شکایت ہوئی تومتعلقہ محکمہ اس کا ذمہ دار ہوگا۔