![](/wp-content/uploads/2024/10/Milad-event-Khushab-Qari-Sadiq-Jameel-780x470.avif)
قاری صادق جمیل کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلاد و مشاعرہ منعقد
محفلِ مشاعرہ کے مہمانانِ گرامی محترم ڈاکٹر پیرزادہ ندیم اختر ، محترم ڈاکٹر شاہد اشرف ، محترم ڈاکٹر مسعود الرحمن مسعود ، محترم حسین مجروح اور محترم تبسم قادری تھے
قاری صادق جمیل کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلاد و مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں شعراء کرام ، نعت خواں حضرات ، اہل علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیات اور عوام الناس نے شرکت کی۔ ربیع الاوّل کی آمد سے ہی محفل میلاد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے تمام اہلِ اسلام اپنی محبت کا اظہار اپنے اپنے انداز میں کرتے ہیں کوئی محفلِ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کرتا نظر آتا ہے تو کچھ سیرت کانفرنسوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ گلی کوچے سجائے جاتے ہیں۔ عقیدت کے پھول نچھاور کیے جاتے ہیں اپنے آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری پر۔ پر نور محفلِ سماع کا اہتمام کرتے ہیں۔ لنگر تقسیم کیے جاتے ہیں کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو دنیا میں اپنا سفیر بنا کر بھیجا۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت محمد کی آمد پر ختم نبوت کا خاتمہ کیا۔ آپ خاتم الانبیاء ہیں۔ آپ رحمت دو عالم ہیں۔ آپ سرور کائنات ہیں۔ آپ خاتم النبیین ہیں۔ قاری صادق جمیل کی طرف سے منعقدی اس عظیم الشان محفل پاک میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری صادق جمیل نے ہی حاصل اور نعت رسول مقبول محمد عبداللہ رئیس نے پیش کی۔ اس پروقار محفل کی
صدارت صاحبزادہ لطیف ساجد چشتی (فیصل آباد) نے کی۔
محفلِ مشاعرہ کے مہمانانِ گرامی محترم ڈاکٹر پیرزادہ ندیم اختر ، محترم ڈاکٹر شاہد اشرف ، محترم ڈاکٹر مسعود الرحمن مسعود ، محترم حسین مجروح اور محترم تبسم قادری تھے۔ان کے علاوہ دیگر مقامی شعراء جن میں جناب واجد امیر، جناب سلطان محمود، جناب ابوالحسن خاور، جناب عبد الرزاق ایزد، محترم ڈیوڈ پرسی، محترم عطاء العزیز، محترم افتخار خان، محترم انصر منیر، محترم احسان علی حیدر، محترم وقاص ریاض، شاہ میر مغل شامل محفل تھے۔
مشاعرہ کے اختتام پر محترم محمود الحسن صدیقی نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ ء عقیدت پیش کیا. تقریب کے اختتام پر صدر محفل نے دعا فرمائی ۔ شرکاءے محفل کے لیئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔