
آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ چئیرمن ملی ادبی پنچائیت ریاض احمد احسان کی میزبانی میں خوبصورت تقریب ہوئی۔ تقریب کا آغاز
تلاوت قرآن مجید سے حافظ عبد الرحمٰن کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حذیفہ اشرف نے حاصل کی۔ استقبالیہ خطاب بانی اپووا ایم ایم علی نے پیش کیا۔ نعتیہ محفل مشاعرہ کی صدرات استاد اور شاعر ناصر بشیر نے کی۔ صاحب صدر کی اجازت سے نعتیہ مشاعرہ کا آغاز ہوا۔
محفل میں شامل شرکاء نے خوبصورت کلام پیش کیا اور خوب داد وتحسین وصول کی ۔مشاعرے کے بعد ایڈووکیٹ میاں اشرف عاصمی اور علی عمران شاہین نے اظہار خیال بھی کیا۔ شرکاءمحفل مشاعرہ میں ،ناصر بشیر، ریاض احمد احسان،ایم ایم علی، نرگس نور ،عکاشہ سرور،ثوبیہ خان نیازی،خواجہ میاں عمر عاصمی ،اسلم سعیدی، جاوید قاسم ،کامران ناشط،حسین امجد،سیدہ غزل فاطمہ،ضیغم عباس گوندل، خواجہ جمشید امام، ریحانہ عثمانی ، ثمینہ طاہر بٹ، ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ ، مدیحہ کنول ،ساجدہ اصغر ، غلام زہرا، نبیلہ اکبر، ایمن سعید، ثناء آغا خان، حفصہ خالد، ڈاکٹر انعم پری، علیزے آغا ، فاروق خان، لاریب اقرا ،نادر فہمی، اویس چوہدری حذیفہ اشرف، مبشرہ انور دیگر احباب حاضر محفل تھے۔
ریاض احمد احسان کی طرف سے شرکاء کے لیے تقریب کے آغا سے ہائی ٹی جبکہ تقریب کے اختتام پر تکلف کھانے کے بعد اپووا عہدے دار ثناء آغا خان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ گرما گرم چاۓ سے سب شرکاء محضوظ ہوئے۔ شرکاء نے اس پر وقار تقریب کی میزبانی کرنے پر ریاض احمد احسان کا شکریہ ادا کیا ۔ بانی اپووا ایم ایم علی کا کہنا تھا کہ رسولُ اللّٰهﷺ کی ثناء خوانی کے لیے منعقد ہونے والی تقریب کی میزبانی کرنا بہت بڑی سعادت کی بات ہے اور یہ سعادت مندی ریاض احمد احسان کے حصہ میں آئی۔
اس موقع پر شرکاء نے اپووا کی ادبی کاوشوں کو بھی خوب سراہا اور کہا کہ اپووا اس دور حاضر کی ایک بہترین، محترک اور منظم تنظیم ہے۔ تقریب کے اختتام پر اپووا کی طرف سے ایم ایم علی نے صدر محفل اور میزبان محفل کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اس کے علاوہ تمام شرکاء کو یادگاری سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔ تقریب کے بعد کاسمو پولیٹن کلب کے سبزہ زار میں اپووا عہدیداران و ممبران کا تفصیلی مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں تنظیم کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت بھی کی گئی اور 9 نومبر کو ہونے والی سالانہ ورکشاپ کے حوالے سے لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔
یوں بہت ہی خوبصورت یادیں لیے یہ پروقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ یقیناً اس تقریب کو مدتوں یاد رکھا جاۓ گا۔