بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کیمپس میں بگ کیچ اپ سرگرمی کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کیمپس میں بگ کیچ اپ سرگرمی کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس مو قع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ صائمہ اکرام نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر حیات ملک اورایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی بھی موجود تھے۔ انہوں نے بچوں کو مختلف بیماریوں کی روک تھام کے قطرے پلائے۔وزٹ کے دوران اے ڈی سی (جی) نے ایمرجنسی فارمیسی، میل و فیمیل ایمرجنسی اور فزیوتھراپی سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے وارڈز میں داخل مریضوں سے خیریت دریافت کی اور ڈاکٹر ز و دیگر عملے کو مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اشتہار
Back to top button