بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ پریس بریفنگ

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ پریس بریفنگ کا انعقاد ہوا۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو خوش آمدید کہا اوران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس بریفنگ کا مقصد میڈیا اور انتظامیہ کے درمیان بہترین تعلقات کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔میڈیا کے نمائندے علاقے کے اجتماعی مسائل کی نشا ندہی کریں تاکہ منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی لائی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس ڈ ی سی آفس میں حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق صبح 10بجے سے 11:30بجے تک اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں اورتمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

اس مو قع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے میڈیا نمائندگان کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے فلاحی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ ضلع کے عوام الناس کی فلاح کے لئے جواقدامات اٹھا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے میڈیا نمائندگان کی جانب سے وصول ہونے والی شکایا ت کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اشتہار
Back to top button