بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل نوشہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

سائلین کی بروقت داد رسی تمام سرکاری محکموں کے افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی

کھلی کچہری کا انعقاد حکومتی پالیسی کا حصہ ہے اور سائلین کی بروقت داد رسی تمام سرکاری محکموں کے افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی تحصیل نوشہرہ میں لگائی گئی کھلی کچہری میں ان خیا لات کا اظہار کر رہی تھیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی ش کایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور اسسٹنٹ کمشنرنو شہرہ عرفان مارٹن کو ہدایت کی کہ شکایات کا ازسرنو جائزہ لیں اور شکایت کنند گان سے رابطہ کریں تاکہ اُنہیں کھلی کچہری میں دائر درخواستوں پر عمل درآمد کی پیشرفت معلوم ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے محکموں پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی داد رسی حکومتی پالیسی ہے، شکایات کے فوری ازالہ کے لیے تمام محکمے آپسی کوآرڈینیشن مربوط بنائیں اور سائلین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں۔

اشتہار
Back to top button