سائنس و ٹیکنالوجی
ایس سی او کی جانب سے باغ میں پہلا جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم
سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کی جانب سے آزاد کشمیر کے باغ میں پہلا جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا گیا ہے۔کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل امداد حسین شاہ نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر کور کمانڈر نے کہاآزاد کشمیر میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور فوج اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ایس سی او نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتالیس سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے ہیں۔