بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

راجہ محمد رضوان نے سروسز ہسپتال لاہور میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کی عیادت کی

ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے سوشل میڈیا کے انچارج راجہ محمد رضوان نے سروسز ہسپتال لاہور میں جا کر ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کی عیادت کی۔ سوشل ورکر ملک نور احمد راہداری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر انہوں نے سردار علی حسین خان بلوچ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دریں اثناء علاقہ تھل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود نے بھی ہسپتال میں جا کر سردار علی حسین خان بلوچ کی بیمار پرسی کی اور ان کی جلد صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی۔

اشتہار
Back to top button