بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے ریلی

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کی

یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کی۔ ریلی سرور شہید لائبریر ی سے شروع ہو کر کالج چوک میں جاکر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں ڈی ایس پی ذوالفقار،مولا نا محمد زبیر،انجمن تاجران ،ایم سیز،ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے نمائند گان نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 6ستمبر کا دن ہمیں اپنے شہدا ء کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن ہم اپنے غاز یوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ریلی کے اختتام پرملک وافواج پاکستان کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اشتہار
Back to top button