بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کروانا یہ عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے :- ترجمان اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر۔

یہ انتخابات رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہوسکتے یہ صرف انتظامی امور چلانے کیلئے ہیں

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین جناب پیر عبدالصمدانقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے انتخابات کے لئے نہیں بلکہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے ایک عظیم اور بلند مقصد کے لئے لاکھوں جانیں قربان کی ہیں۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ یہ قربانیاں کسی الیکشن یا سلیکشن کے لئے نہیں دی گئی ہیں اور نہ یہ قربانیاں کسی کو حکمران جماعت بنانے کے لئے نہیں دی گئی ہیں بلکہ جموں کشمیر کے لوگوں کی جدوجہد کا اصل مقصد اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے جموں کشمیر کے لوگوں کو اپنے مسقبل کا فیصلہ کرنا چاہئے تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں سے یہ پوچھا جائے گا کہ آیا وہ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ جب تک جموں کشمیر کے لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا تب تک بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں تمام انتخابات فراڈ اور دھوکہ ہیں اور بھارت اس انتخابی عمل سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عالمی برادری کو جموں کشمیر کی اصل صورت حال سے بے خبر رکھنا ہے۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ 1957ء میں بھارت کی یہ خواہش تھی کہ جموں کشمیر ایک آئین ساز اسمبلی کے ذریعے یہ اعلان کروا دے کہ جموں کشمیر آج سے بھارت کا حصہ ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹایا جس کے جواب میں اقوام متحدہ نے قرارداد نمبر 122 کی منظوری دی، اس قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کی کسی بھی اسمبلی کا فیصلہ چاہے وہ آئین ساز اسمبلی ہی کیوں نہ ہو، رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں پر امن طور پر آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری وہی ہوگی جو دونوں اطراف میں یعنی آزاد جموں کشمیر اور بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ایک ساتھ ہوگی اور اس غرض کے لئے ہوگی کہ آیا آر پار جموں کشمیر کے لوگ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، اس لئے جب تک اس طرح کی رائے شماری نہیں ہوگی یہ تمام انتخابات دھوکہ اور فراڈ ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ ان انتخابات کے ذریعے بھارت اقوام عالم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ انتخابات کو نہ عالمی برادری قبول کرے گی اور نہ جموں کشمیر کے لوگ قبول کریں گے یہ انتخابات صرف انتظامی امور کے لئے ہے۔

اشتہار
Back to top button