![](/wp-content/uploads/2024/09/International-Urdu-Conference-2024-members-780x470.avif)
عالمی اردو کانفرنس 2025؛ نئے عصری تقاضوں کے مطابق موضوعات پر گفتگو ہوگی
تاریخوں اور جگہ کا جلد اعلان کر دیا جائے گا
عالمی اردو کانفرنس 2025 شکاگو کے انعقاد کے لیے جلد تاریخوں کا اعلان کر دیا جاے گا۔
یہ بات پروفیسر مسرور قریشی۔ کنوینر نے میڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائ ہے۔
سیکرٹری طاہرہ ردا کے مطابق کانفرنس میں نئے، عصری تقاضوں کے مطابق موضوعات پر گفتگو ہوگی۔
پریس ریلیز کے مطابق اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اردو کانفرنس شکاگو 2024 کے آمد و اخراجات کا گوشوارہ پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا۔ 2024 کی مجلس منتظمہ کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہوے تمام شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا۔
کانفرنس کی سیکرٹری طاہرہ ردا نے بتایا کہ سال 2025 میں اردو کانفرنس میں نئے موضوعات پر گفتگو کی جائے گی مشاہیر اردو ادب ،مشاہیر شکاگو، شکاگو کا ادبی منظر نامہ،امریکہ میں اردو صحافت اردو ادب اور امریکہ جیسے موضوعات پر اسکالرزاور ادیب گفتگو کریں گے۔ عالمی مشاعرہ و تقریب رونمائی کتب، علمی، ادبی، سماجی، ثقافتی خدمات پر تقریب ایوارڈ کے پروگرام ہوں گے۔
تاریخوں اور جگہ کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
کانفرنس کے کنونیز پروفیسر مسرور قریشی نے 2024 ءکے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا منتظمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے 2024ء کی مجلس سے منتظمہ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برج میڈیا سے اردو سے محبت رکھنے والے لوگوں کی قابل ذکر تعداد نے رجوع کیا ہے جو اپنی خدمات کانفرنس کے لیے پیش کر رہے ہیں لہذا 2025ء کے لیے نئی مجلسِ منتظمہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں باباۓاردو مولوی عبدالحق کی برسی اور شکاگو کے معروف شاعر واجد ندیم کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی گئ،زاہد نہاری کے عشائیے کے بعد ڈاکٹر توفیق انصاری احمد کی زیرِ صدارت شعری محفل منعقد ہوئی، جس میں طاہرہ ردا،سیدین رضوی ریاض نیازی، ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے اپنا کلام پیش کیا۔اجلاس کے شرکاء میں ڈاکٹر توفیق انصاری احمد،طاہرہ ردا پروفیسر قریشی ،ریاض نیازی و بیگم نیازی، محمد مجید اللہ خان ،اطہر صدیقی، وکیل جمالی، اسماعیل صدیقی، فرخ خواجہ ،شاہد خان مظہر عالم، محمد حسین، شگفتہ حسین، جامی اصفہانی اور محمود خان شامل تھے۔