علاقائی
لیاقت حسین مغل کو آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کا صدر آزاد کشمیر بننے پر ضلع خوشاب کے صحافتی و ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد
ضلع خوشاب کے صحافتی، ادبی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے مظفر آباد کے نامور سینیئر صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ انکشاف مظفر آباد لیاقت حسین مغل کو آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی رجسٹرڈ کا صدر آزاد کشمیر بننے پر دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
دریں اثناء ممتاز صحافی لیاقت حسین مغل نےآل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی رجسٹرڈ کے تمام قابل عزت عہدیداران اورمعزز ممبران کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان پر اس اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ بھرپور کوشش کریں گے آپ سب کا بھروسہ قائم رہے۔