علاقائی
گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل خوشاب کے ہیڈ ماسٹر شیخ حافظ محمد عبدالرؤف کی گریڈ 17 سے18 میں ترقی کے لیے ٹریننگ مکمل
گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل خوشاب کے ہیڈ ماسٹر شیخ حافظ محمد عبدالرؤف کو گریڈنمبر 17 سے گریڈ18 کی ترقی کے لیے ٹریننگ مکمل کرنے پر صوبائی وزیر برائے لاء ، ورکس اینڈ کمیونیکیشن ملک شعیب احمد بھرتھ کی طرف سے سرٹیفیکیٹ عطا کی گئی۔
ٹریننگ مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کی صدارت قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سرگودھا کے ہیڈ نے کی۔
دریں اثناء ہیڈ ماسٹر شیخ حافظ محمد عبدالروف نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام شرکاء نے اس ٹریننگ کے ذریعے بھرپور معلومات حاصل کی ہیں اور اس حوالے سے ہمیں تربیت دینے والوں نے تعلیمی اداروں کی ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے اپنے لیکچرز کے ذریعے بھرپور مستفید کیا ہے ۔