حادثات و جرائم
دیامربھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کو حادثہ، 6 جاں بحق
چلاس میں تھور کے مقام پر دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گاڑی بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے تھورمینار کے مقام پر گہری کھائی میں گرگئی۔
پولیس نے بتایاکہ حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کل 8 مزدور سوار تھے، مزدور دیامر بھاشا ڈیم سائٹ پر مزدوری کرنے جا رہے تھے۔زخمیوں کو پولیس اورریسکیو اہلکاروں نے آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کردیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔