علاقائی
جشنِ آزادی کے پر مسرت موقع پر کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں تقریب
جشنِ آزادی کے پر مسرت موقع پر کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ معروف سیاسی و سماجی اور ادبی شخصیت محترمہ صفیہ اسحاق نے صحافی خواتین کے ساتھ کیک کاٹا اور عزم کیا کہ ہم تعمیر پاکستان میں اپنا کردار نبھائیں گی۔ تقریب میں شامل سنیئر صحافی غلام زہرا ، ایڈوانس غنی صاحب ، میاں افتخار، توقیر بن اسلم ، ایوب بٹ، نعیم بٹ، ڈاکٹر انصر پرویز ،نبیلہ اکبر ، سماجی شخصیت ساجدہ اصغر ،نازیہ بٹ، شہلہ عادل ، ننھی مہمان شیزرے فاطمہ تھیں میاں افتخار نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمے گا کر جذبہ حُب الوطنی کو اجاگر کر دیا۔