بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے ڈی سی آفس میں آئے سائلین کے مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے ڈی سی آفس میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر انہوں نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل میں غفلت اور سائلین کے دفاتر کے بے جا چکر لگانے والے افسران کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے ممبر زآف کسان بورڈ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حییثت رکھتے ہیں، حکومت پنجاب موجودہ صورت حال میں کسانوں کی مشکلات سے آگاہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button