علاقائی
جنرل سیکر ٹری ڈی بی اے خوشاب رانا عرفان اور ایڈوو کیٹ محمد رضوان جمالی کی ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی سے ملاقات
جنرل سیکر ٹری ڈی بی اے خوشاب رانا عرفان اور ایڈوو کیٹ محمد رضوان جمالی کی ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی سے ملاقات۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری رانا عرفان اور ایڈووکیٹ محمد رضوان جمالی نے ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کو خوشاب میں آنے پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ملاقات میں مختلف قانونی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ڈپٹی کمشنر نے ضلع خوشاب کے کیسز کی سماعت میں تیزی اور بہتری لانے کا کہا۔ جس پر جنرل سیکر ٹری نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری کیسز کو لاء ڈیپارٹمنٹ ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کرائیگا۔