![](/wp-content/uploads/2024/08/Arshad-Nadeem-sports-javelian-throw-720x470.avif)
ضلع خوشاب کی عوام کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
ضلع خوشاب کے عوامی سماجی ، صحافتی ,،تجارتی ، سیاسی ، کاروباری ،ادبی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے قومی ہیرو ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ اولمپکس کی ایک سو اٹھارہ سال کی تاریخ کا ریکارڈ توڑ کر ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے پہلا انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیت لیا۔
ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور، ممبر صوبائ اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ، ممبر صوبائ اسمبلی ملک محمد آصف بھاء، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو، ایکس ایڈوائزرچیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجدرضاگجر، نامور شخصیات ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ملک کرم الہی بندیال، ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور، ایکس جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء، ایڈووکیٹ چوہدری ارشد محمود، ملک محمد خالد اعوان، ملک محمد اشرف اعوان، سردار قنبر رضا خان بلوچ، ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور ، انجئنیر ملک طاہر ندیم۔ بگھور اور دیگر نےکہا ہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔
ارشد ندیم نے 32 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا۔ ارشد ندیم نے 92.97 کی تھرو کر کے جیولین تھرو کا 118 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ 8اگست2024 کے دن کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ 8اگست کے روز دعاؤں کے طویل سلسلے نے کامیابی ارشد ندیم کے نام لکھ دی اور 24کروڑ پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کردیا۔
فاتح پیرس اولمپکس ارشد ندیم نے پاکستان کا پرچم سرزمین پیریس پر بلند کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ ایسی ہی شاندار کامیابیوں سے نوازے۔ آمین