عثمان غنی بطور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعینات
عثمان غنی بطور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب تعینات ، عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ عثمان غنی انتہائی قابل اور محنتی آفیسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک و قوم اور عوام کی خدمت کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے- وہ ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور حکومتی احکامات کی عملداری میں پیش پیش رہتے ہیں۔ خوشاب میں عثمان غنی کی بطور اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی حکومتِ پنجاب کا ایک خوش آئند اقدام ہے اور امید ہے کہ موصوف اپنی تعیناتی کے دوران عوامی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ہردلعزیز ایکس کمانڈنٹ بارڈر آفیسر ملک مشتاق عالم ٹوانہ نے میڈیا کو بتایا کہ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے عثمان غنی کو اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔ انہوں نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے علاقے میں اپنی تعیناتی کے دوران فرض شناسی کی شاندار روایات قائم کی ہیں ۔ واضح رہے کہ آفیسر موصوف نے ان علاقوں میں اپنی تعیناتی کےدوران گندم، کھاد اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوۓ لاکھوں بوریاں ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کر کے قبضے میں لے کر عوام کے لیے آسان دستیابی کو یقینی بنایا-ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تعیناتی کے دوران عثمان غنی عوام کی خد مت میں شب و روز کوشاں رہے۔ جس کی وجہ سے وہ جہاں عوامی دلوں پر راج کرتے رہے وہیں ان کی عوامی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ۔ یادرہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور میں پوسٹنگ کے دوران ماہ رمضان المبارک میں مفت آٹے کی تقسیم ، شہر کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جرمانےاور گرفتاریاں، کھلی کچہریوں کا انعقاد، اور ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں دن رات کوشاں رہے۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں کے عوام کو بھرپور ریلیف ملا۔