جموں و کشمیر
بھارتی مظالم پر دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہئیں، مشعال ملک
حریت رہنما یسٰین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔یوم استحصال کشمیر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتی ہوں، آج کے دن پانچ سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370اور 35اے ختم کردیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے سید علی گیلانی سمیت بہت سے کشمیری رہنماؤں کو شہید کیا، میرے خاوند یسٰین ملک کو مسلسل قید رکھا جارہا ہے، بھارتی مظالم پر دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہئیں، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔