آر پی او سرگودھا رینج شارق کمال صدیقی کا خوشاب کا خصوصی دورہ
آر پی او سرگودھا رینج شارق کمال صدیقی نے خوشاب کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تھانہ قائد آباد اور تھانہ صدر جوہر آباد کی فارمل انسپکشن کی۔ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آر پی او نےفرنٹ ڈیسک ، آن لائن ریکارڈ ، حوالات اورتھانوں کی سیکیورٹی صورتحال اور کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔تھانوں کا ریکارڈ مکمل کرنے اور صفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی گئ۔ شارق کمال صدیقی نے ہدایت کی کہ آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ مل مسائل کو حل کیا جائے۔
بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر تھانہ خوشاب میں پولیس خدمت مرکز کا سنگِ بنیاد رکھا اور بشیر شہید پلازہ فیز 2 کا اور بشیر شہید پلازہ میں تعمیر ہونے والی مسجد کا بھی افتتاح کیا۔ ممتاز سماجی شخصیات ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی ، ایڈووکیٹ چوہدری ارشد محمود،تاجر برادری ،صحافی ،اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تاجر برادری نے آر پی سرگودھا کا والہانہ استقبال کیا بشیر شہید پلازہ بنوانے پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی کاوشوں کو سراہااور خوشاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا کہ عوام کی خدمت خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔