بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان کاعالمی سائبر نظام کوضابطے میں لانے کیلئے جامع قانونی طریقہ کارپرزور

پاکستان نے عالمی سطح پرسائبر نظام کو ضابطے میں لانے کے لیے اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام جامع قانونی لائحہ عمل کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عثمان جدون نے سائبر حملوں ، سائبر دہشت گردی ، غلط خبروں کے پھیلاؤ اور اہم تنصیبات پر حملوں سمیت انفارمیشن

اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے اہم خطرات کی نشاندہی کی۔انہوں نے واضح کیا کہ ان خطرات کے پیشِ نظر پاکستان نے سائبر سیکورٹی کے حوالے سے ایک قومی ادارہ قائم کیا ہے۔عثمان جدون نے زور دیا کہ عالمی سائبر نظام کی نگرانی کیلئے اقوام متحدہ کے زیر قیادت ایک قانونی طور پر جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کا وقت آچکا ہے۔

اشتہار
Back to top button