بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حلقہ پی کے۔22 کے ضمنی انتخابات میں اے این پی کے نثار باز کامیاب

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔22 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے امیدوار نثار باز سخت مقابلے کے بعد 11ہزار 926 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ضلع باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔22 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے تمام 91 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے نثار باز 11ہزار 926 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اس حلقے سے آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10ہزار 622 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جماعت اسلامی کے عابد خان 10ہزار 593 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راحت اللہ 7ہزار 146 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔حلقہ پی کے۔22 کی نشست سے مبارک زیب خان نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے کے بعد مبارک زیب نے یہ نشست چھوڑ دی تھی۔

اشتہار
Back to top button