خوشاب، حکومت پنجاب کا کلینک آن ویل پراجیکٹ، شہریوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک نے نامے والی میں کلینک ان ویل پراجیکٹ کا معائنہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک نے نامے والی میں کلینک ان ویل پراجیکٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ادویات، الٹراسائونڈ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو موقع پر چیک کیا اور شہریوں سے پراجیکٹ بارے فیڈ بیک لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا کلینک آن ویل پراجیکٹ شہریوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کر نے کا احسن منصوبہ ہے۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر اعجازاحمد ملک نے گراں فروشی کو روکنے اور سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف ہوٹلوں، تندوروں، بیکریوں اور کریانہ سٹورز کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف دکانوں میں ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے اور حکومتی نرخوں سے زائد رقم پر اشیاء کی فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے. اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانوں کے مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو حکومتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔