بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

فائیو جی آکشن کا کام مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری

حکومت نے ایس آئی ایف سی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت آئی ٹی اورٹیلی کام اور پیپرا کو پروکیورمنٹ اور دیگر حکومتی عوامل کی ڈیجٹلائزیشن میں تیزی اوربہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت فائیو جی آکشن کا کام مکمل کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

لا ڈویژن کو ہدایات کی گئی ہیں کہ فائیوجی سے متعلق اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات پر فعال طور پر کام کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کیا جائے۔پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور نے 235 ملین روپے کی منظوری دے دی۔وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور نے ای۔ روزگار پروگرام کیلئے 229 ملین روپے منظور کرکے تفویض شدہ اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button