بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

راولا کوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، سکیورٹی پر مامور 7 اہلکار گرفتار

آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل کی سکیورٹی پر مامور 7 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہو سکتا ہے، جیل سے 19 قیدی فرار ہو گئے تھے، قیدیوں کے فرار کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

پولیس اور قیدیوں کے درمیان فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک ہوا تھا۔پولیس کے مطابق قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہوگئے، فرار قیدی دہشتگردی، قتل اور منشیات فروشی کے جرائم میں قید تھے۔

اشتہار
Back to top button