بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی ٹیم اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں شرکت کرے گی

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی (این سی) نے اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں پاکستان ویمن فٹسال ٹیم کی شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلی بار پاکستان کی خواتین ٹیم ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے کسی بھی پریمیئر فٹسال مقابلے میں حصہ لے گی۔

جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 کی تیاری کے لیے، پی ایف ایف نے پاکستان بھر کے بڑے شہروں میں فٹسال نیشنل کپ (ایف این سی) کے پانچ مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے۔

لاہور میں ویمنز فٹسال نیشنل کپ کا ٹائٹل ایم آر ایف نے جیت لیا۔ کوئٹہ میں ہزارہ خواتین کے فٹسال نیشنل کپ کی چیمپئن بنی رہیں۔ اسلام آباد میں ویمنز فٹسال نیشنل کپ میں سمف نے فتح حاصل کی، جبکہ کراچی سٹی کی ٹیم نے کراچی میں ویمنز فٹسال نیشنل کپ میں فتح حاصل کی۔ یہ مقابلے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی پاکستان میں خواتین کے فٹسال کو تیار کرنے کی کوششوں کا حصہ تھے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ  پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے  اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں خواتین کی فٹسال ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ شرکت پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نمایاں کرتی ہے۔ پاکستان میں خواتین کے فٹسال کو ترقی دینے اور اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنے کا عزم ظاہرکرتی ہے۔

مزید پڑھیے  چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ، نیشنل بینک فاتح
Back to top button