بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور کارآمد فیچر کی آزمائش شروع

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی۔واٹس ائپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی طور پر آزمائش تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔فیچر کے تحت صارفین کو وائس میسیجز یا آڈیو فائلز کو سننے کی ضرورت نہیں پڑے گی، صارفین چاہیں تو ایک ہی کلک پر آڈیو یا وائس کا تحریری مواد حاصل کر سکیں گے۔

ابتدائی طور پر وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر کے تحت محدود زبانوں میں تحریری مواد فراہم کیا جائے گا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں دیگر زبانوں کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ابھی واٹس ایپ کی جانب سے مذکورہ فیچر کے لیے پانچ زبانوں جن میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور ہندی شامل ہیں، اس پر آزمائش شروع کردی گئی۔

مذکورہ فیچر کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی سپورٹ کے ساتھ وائس میسیجز یا آڈیوز کو تحریر میں تبدیل کرنے کے اہل بنایا جا رہا ہے اور اس میں مستقبل میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔واٹس ایپ کے ماہرین مذکورہ فیچر پر گزشتہ برس سے کام کر رہے تھے اور ابھی اس کی آزمائش شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیے  ایپل کی جانب سے آئی فون 15، آئی پیڈز کو 12 ستمبر کو پیش کیے جانے کا امکان
Back to top button