نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بجلی کے شعبے میں قرضوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی نظم و ضبط پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بجلی کے شعبے میں قرضوں کے مؤثر انتظام، مالیاتی نظم و ضبط اور مربوط اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ بالخصوص موسم گرما میں توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

وہ آج اسلام آباد میں بجلی کے شعبے کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے بجلی کے شعبے کو مستحکم کرنے اور صارفین کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے پائیدار حل اور مختلف اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں بجلی کے شعبے کے قرضوں کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس مسئلے کے حل کے لیے قابلِ عمل مالیاتی اور ساختی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں کمرشل بینکوں کے ذریعے مالی وسائل کے حصول، توانائی کے شعبے کے قرضوں میں کمی کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کا جائزہ لینے اور بجلی کی ترسیل کے دوران ہونے والے نقصانات اور لائن لاسز کو مؤثر انداز میں کنٹرول کرنے کے امور بھی زیر بحث آئے۔

↑
Exit mobile version