حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

حکومت نے جمعرات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 348 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔

↑
Exit mobile version