بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سنسنی خیرمقابلے کے بعد پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت لیا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئین بن گئی جب کہ ملتان سلطانز مسلسل تیسرا فائنل جینتے میں ناکام رہی ہے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بیٹنگ کے آغاز پر ہی ملتان سلطانز کو نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے ابتدائی دو بلے باز صرف 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔

اوپنر یاسر خان 6 اور ڈیوڈ ولی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کپتان محمد رضوان اور عثمان خان نے اسکور کو آگے بڑھانے کی کوشش لیکن زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے، محمد رضوان 26 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بن گئے۔ان کے بعد جونسن چالس بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہر سکے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ملتان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عثمان خان تھے جو 57 رنز بنا کر شاداب خان کا دوسرا شکار بنے۔

ان کے بعد اسامہ میر 6، خوشدل شاہ 11، کرس جارڈن صفر اور عباس آفریدی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جارح مزاج بلے باز افتخار احمد 20 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح سے ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی اور جیت کے لیے اسلام آباد یونائٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

مزید پڑھیے  پہلا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش کریں گے بہترین کرکٹ کھیلیں، اسلام آباد تگڑی ٹیم ہے، اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہمارا پلان بولنگ کرنے کا ہی تھا، ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا یہ چوتھا فائنل ہے، وہ 2021کی فاتح ہے جب کہ آخری دو فائنلز میں اسے لاہور قلندرز نے شکست ہوئی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 2 فائنلز کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اس نے ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔ملتان سلطانز کو کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان جیسے بلےبازوں کی خدمات حاصل ہیں جبکہ ان کی بولنگ لائن محمد علی، اسامہ میر اور ڈیوڈ ولی پر مشتمل ہے۔

اسامہ میر پی ایس ایل سیزن 9 میں سب سے زیادہ23وکٹیں لینے والے بولرہیں، محمد رضوان اسوقت بیٹنگ میں382رنز بناکر دوسرے نمبر پرہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈکے پاس الیکس ہیلز، کولن منرو، مارٹن گپٹل ور شاداب خان کی شکل میں تجربہ کار بیٹرز موجودہیں، عماد اور محمد علی نے زلمی کے خلاف جس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یونائیٹڈ کو بڑی تقویت ملی ہے۔یونائیٹڈ کی بولنگ میں نسم شاہ 15 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔

Back to top button