بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل 9، کس کھلاڑی نے کونسا اعزاز جیتا

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کا میلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔ اس ایونٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور اپنی بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈ پرفارمنسز سے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔فائنل کے بعد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل کے پلیئر آف دی میچ اسلام آباد کے عماد وسیم قرار پائے۔

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے جیتا۔

ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی قرار پائے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے جیتا۔

پی ایس ایل 9 کے بہترین بولر ملتان سلطانز کے اسامہ میر قرار پائے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ عرفان خان نیاز لے اُڑے۔

پی ایس ایل 9 کے سپر آل راؤنڈر پشاور زلمی کے صائم ایوب قرار پائے۔

اس سیزن کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ اسلام آباد کے اعظم خان نے جیتا۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسامہ میر نے فضل محمود کیپ اپنے نام کی۔

رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر بابر اعظم نے حنیف محمد کیپ جیتی۔

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ پشاور زلمی کے نام رہا۔

پی ایس ایل 9 کے بہترین امپائر کا ایوارڈ آصف یعقوب نے اپنے نام کیا۔

Back to top button