چین نوجوانوں کے لیے روزگار کے فروغ کی کوششیں تیز کرے گا
چین نے روزگار کو مستحکم کرنے اور اسے وسعت دیکر لوگوں کے ذریعہ معاش بہتر کرنے کا عہد کیا ہے جو اس کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کی ترجیج ہے۔روزگار کا خاص کر ملازمت کے متلاشی نوجوانوں کے لئے فروغ رواں سال کے "دو اجلاسوں” کے دوران قومی قانون سازوں اور سیاسی مشیروں کے لئے توجہ طلب موضوع تھا جس پر بڑے پیمانے پر بحث و مباحثہ ہوا۔
چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رکن مو رونگ نے کہا کہ معیشت کے استحکام اور بہتری کے ساتھ روزگار کی موجودہ صورتحال میں عمومی طور پر بہتری آئی ہے۔چینی اکیڈمی آف لیبر اینڈ سوشل سیکیورٹی کے صدر مو نے مزید کہا کہ ملازمت کے متلاشی نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس سے روزگار مارکیٹ میں مسابقت بڑھی ہے۔روزگار مارکیٹ کے فروغ کے لئے معاشی ترقی اور پالیسی تعاون جیسے بہت سے مثبت عوامل موجود ہیں۔
گزشتہ ہفتے جاری کردہ رواں سال کی سرکاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق رواں سال 1 کروڑ 17 لاکھ زائد طلباء کے کالج سے فارغ التحصیل ہونے کی توقع ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے فروغ ، بہتر رہنمائی اور خدمات کی فراہمی کے لیے مزید کوششیں کرنا چاہئے تاکہ انہیں ملازمت کے حصول یا کاروبار شروع کرنے میں مدد مل سکے۔
چینی قومی مقننہ ،قومی عوامی کانگریس کے نائب وانگ جن سونگ نے کہا کہ صنعتی تنظیم نو، اعلیٰ معیار کی ترقی میں تیزی ، جدید پیداوار، جدید زراعت اور خدمات کی صنعتوں کا فروغ اور کالج طلباء کے لئے زیادہ دانشورانہ اور تکنیکی ملازمتیں پیدا کرنا روزگار مارکیٹ وسیع کرنے کی کنجی ہے۔