بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کی داد رسی کیلئے پہنچ گئے

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 23 فروری کو طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔پشاور میں طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس آفت کی گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، میں آپ کی داد رسی کے لیے حاضر ہوا ہوں۔شہباز شریف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے 40 افراد جاں بحق جبکہ 62 زخمی ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 27 بچے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کے لیے صوبائی حکومت، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ نےکردار ادا کیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔بعد ازاں انہوں نے بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 20 ، 20 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو 5، 5 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔اس کے علاوہ شہباز شریف نے بارشوں کے باعث مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر کے لیے 7 لاکھ اور جزوی تباہ ہونے والے گھروں کے لیے 3 لاکھ روپے فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم آپ سب کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، اللہ آپ پر رحم کریں اور آپ کو مزید کسی پریشانی سے بچائے آمین۔

مزید پڑھیے  حافظ نعیم الرحمان نے میئر ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا
Back to top button