بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمر ایوب کو  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری

بانی تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نےعمر ایوب کو  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب کو معلوم ہے مقدمے کس طرح چلائے جارہے ہیں، اس کے باوجود اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کریں گے۔ القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، کیس کے تمام فائنل آرڈر کو ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ  خیبر پختو نخوا کابینہ بن چکی ہے، عمران خان سے ملاقات میں خواتین کی نشستوں سے متعلق گفتگو ہوئی ، بانی پی ٹی آئی سے مشورہ ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔

مزید پڑھیے  چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرینگے
Back to top button