حادثات و جرائم
کراچی، کھلے سمندر میں کشتی ڈوب گئی، سوار تمام 50 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا
حادثے میں متعدد ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئیں، سکیورٹی انچارچ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی
کراچی اور ٹھٹھہ کے درمیانی علاقے حجامڑو کریک کے مقام پر ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
حادثے کا شکار ماہی گیروں کی کشتی ابراہیم حیدری سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں 50 ماہ گیر سوار تھے۔
کراچی اور ٹھٹھہ کے درمیانی علاقہ حجامڑو کریک کے مقام پر ماہی گیروں کی کشتی تیز ہواؤں کے باعث بلند لہروں کا شکار ہوکر سمندر میں ڈوب گئی تھی۔ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی میں سوار تمام 50 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا، سکیورٹی انچارچ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق حادثے میں متعدد ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔