بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کندھ کوٹ، پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن ،4 مغوی بازیاب

بازیاب کرائے جانے والوں میں محمد جان بگٹی، برکت علی بگٹی، بابر علی بگٹی اور بہرام بگٹی شامل

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس نے دوسرے روز آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو بگٹی قبیلے کے مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کروائے گئے افراد میں محمد جان بگٹی، برکت علی بگٹی، بابر علی بگٹی اور بہرام خان بگٹی شامل ہیں۔ایس ایس پی بشیر بروہی نے بازیاب ہونے والوں کو ورثا کے حوالے کیا۔ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ آپریشن تاحال بھی جاری ہے، جلد ہی دیگر مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل گھوٹکی پولیس نے بھی ایک مغوی کو ڈاکووں کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔

مزید پڑھیے  ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 6 کان کن جاں بحق
Back to top button