بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوکرین کو پاکستان سے اسلحےکی تیسرے ملک سے فراہمی کی تصدیق سامنے نہیں آئی، روس

پاکستان میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ یوکرین کو پاکستان سے اسلحےکی تیسرے ملک سے فراہمی کی تصدیق سامنے نہیں آئی، توقع ہے پاکستان یوکرین کو بذریعہ تیسرے ملک اسلحہ نہ دینےکی پالیسی جاری رکھےگا۔اسلام آباد میں روسی سفیر البرٹ خوریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ جنگ کے خاتمےکا دارومدار  یوکرین کی مذاکرات میں سنجیدگی پر ہے، یوکرین میں امریکی فوج کی خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں، ان کی تحقیقات ہونا چاہئیں، یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن یا مدت نہیں۔

روسی سفیرکا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازع میں آزادانہ پالیسی پر پاکستانی حکومت کے شکرگزار ہیں،کل پاکستان نے اقوام متحدہ میں روس مخالف قراردادوں میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، یوکرین کے لیے لڑنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کی موجودگی کی اطلاعات نہیں۔البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ یوکرین کوپاکستان سے اسلحے کی تیسرے ممالک سے فراہمی کی تصدیق سامنے نہیں آئی، روس پاکستان بات چیت اور مذاکرات جاری رہتے ہیں، پاک روس روابط کےتناظر میں پاکستان کی کوشش ہے یوکرین کو اسلحہ نہ دے، توقع ہےکہ پاکستان یوکرین کو بذریعہ تیسرے ملک اسلحہ نہ دینےکی پالیسی جاری رکھے گا۔

روسی سفیر نےکہا کہ آزاد ممالک بشمول پاکستان سے اپیل ہے کہ یوکرین روس تنازع پر آزادانہ پالیسی رکھیں، مغرب پاکستان روس کا سیدھا تعلق نہیں دیکھ سکتا، ہم غزہ کی طرح یوکرین میں دوہرے معیار نہیں رکھیں گے۔

مزید پڑھیے  ساحل سمندر پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع
Back to top button