بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ویزا جعل سازی میں ملوث بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن ونگ نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو ویزا جعل سازی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 10 مسافروں کو گرفتاری کے بعد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔

ملزمان فلائٹ نمبر ایف زیڈ 333 سے دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے اور ویزوں پر ہولوگرام، واٹر مارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں۔ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی تبدیل شدہ تھیں، گرفتار ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہا الدین سے ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت ویزوں پر ایران گئے تھے، ملزمان نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض عراق کے مذکورہ ویزے حاصل کیے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیے  چیک پوسٹ پر حملہ پولیس اہلکار شہید
Back to top button