بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف نے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا۔الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کر دیا گیا، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے۔خیال رہے کہ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ کم تورغر سے ہار گئے اور انہیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی۔حلقے کے تمام 550 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان 105249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔نواز شریف 80382 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیے  نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز وپس وطن پہنچ گئے
Back to top button