بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

تاہم شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بالائی پنجاب میں شام اور رات کے اوقات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور آٹھ، کراچی انیس، پشاور اور کوئٹہ چار، گلگت منفی تین، مری منفی دو اور مظفر آباد دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جموں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ، جموں آٹھ، لیہہ منفی بارہ اور بارہمولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور چین کا معاشی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Back to top button