بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فارم 45 انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تمام ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران کو فارم 45 کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹس سے دستخط کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دستخط کے بعد پریزائڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے، فارم 45 انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریزائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے، ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

Back to top button