بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عام انتخابات 2024 کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے، پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر سختی سے پابندی ہوگی، پریزائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ پولنگ دوران موبائل فون بند رکھے گا۔

مزید پڑھیے  آڈیو لیکس کمیشن نے بھی کیس سننے والے سپریم کورٹ بینچ پر اعتراض کردیا
Back to top button