بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا

آزاد امیدوار حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت حماد اظہر نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔وکیل آفتاب یاسر نے بتایا کہ اشتہاری کی اہلیت کے حوالے سے آپ کا فیصلہ بھی آچکا ہے۔جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہرکو فائدہ نہیں ہوگا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

معاون وکیل آفتاب عالم یاسر کا کہنا تھا کہ سرینڈر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔واضح رہے کہ حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے ۔

مزید پڑھیے  قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب
Back to top button