بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 9ویں پوزیشن

فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر نویں پوزیشن حاصل کرلی۔اومان کے شہر مسقط میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے زکریا حیات نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ رانا وحید، حنان شاہد اور ارشد لیاقت نے 2،2 گول کیے، رانا وحید نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 گول کیے۔نویں پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی دی گئی۔

واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ورلڈکپ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلیا کو 3-11 سے شکست دی تھی۔پاکستان ہاکی فائیو ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کی دوڑ سے پیر کو پولینڈ کے ہاتھوں 7-8 سے ہار کر باہر ہو گیا تھا۔پاکستان کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پول اے میں پولینڈ کے خلاف صرف میچ ڈرا کرنا تھا لیکن گرین شرٹس اس موقع کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کرکٹ، بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
Back to top button