بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نئے نوٹوں کو بین الاقومی سیکیورٹی فیچرز کے تحت چھاپا جائے گا۔

نئے نوٹوں کو رنگ، سیریل نمبرز، ڈیزائن اور ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔جمیل احمد نے کہا کہ تمام نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہے مارچ تک مکمل ہوگا۔اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  ملک میں مہنگائی کی شرح 14.48فیصد ہو گئی،ادارہ شماریات
Back to top button