بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کو خدمت کا موقع دینگے تو مہنگائی ختم ہو جائیگی۔ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وعدہ کرتی ہوں نواز شریف کو خدمت کا موقع دینگے تو مہنگائی ختم ہو جائیگی۔ننکانہ صاحب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں پہلی بار آئی ہوں، اتنی سردی میں بھی میری مائیں اور بہنیں بیٹھی ہیں، ننکانہ صاحب کے لوگ مشکل وقت سے نہیں ڈرے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف جب وعدہ کر رہے تھے، میں خوش ہو رہی تھی، نوازشریف اس ننکانہ صاحب کو سجائے گا، ننکانہ نے فیصلہ سنا دیا، شیر کو ننکانہ میں فتح ہو گی۔سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ن لیگ کا مقابلہ کسی جماعت یا فرد سے نہیں، 120 روپے کلو چینی سے ہے، ہمارا مقابلہ بجلی کے بڑے بلوں سے ہے، کہا جاتا ہے نوازشریف لاڈلہ ہے، ہاں ہے لیکن عوام کا لاڈلہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بار بار نوازشریف کو نکال دیتے ہیں، نوازشریف کو بار بارنکالا لیکن ننکانہ والے ووٹ دے کر واپس لائے، ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں، ہمارا مقابلہ 20 روپے کی روٹی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرتی کا کوئی سچا بیٹا ہے تو وہ ہے نوازشریف، آپ کے مسائل دنوں میں حل کریں گے، نوازشریف کو اتنے ووٹ دینا کہ نوازشریف کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہ رہے، مقابلے میں کوئی نظر آئے نہ آئے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

مزید پڑھیے  یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا
Back to top button