پنجاب میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 208 ہوگئی
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 979 مزیدبچے نمونیا میں مبتلا ہوئے جبکہ اس دوران 14بچےنمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔رواں سال کے پہلے 24 دنوں میں صوبے میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 208 ہوگئی جبکہ اس دوران نمونیا کے کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 10 ہزار 520 تک جا پہنچی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں 197 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی جبکہ اس دوران لاہور میں 2 بچے نمونیا کےباعث جان کی بازی ہار گئے۔
رواں سال کے پہلے 24 دنوں میں لاہور میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد ایک ہزار 570 ہو گئی ہےجبکہ اس دوران لاہور میں نمونیا سے47 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔دوسری جانب ملتان میں شدید سردی کے باعث گزشتہ 22 روز کے دوران چلڈرن اور نشتر اسپتال میں نمونیا سے متاثر 41 بچے دم توڑ گئے۔جنوبی پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں رواں ماہ 66 بچے نمونیا سے دم توڑ چکے ہیں۔