بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا میں شدید برفباری، ٹھنڈ سے 83 اموات

امریکا اور کینیڈا میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں شدید ٹھنڈ سے اموات کی تعداد 83 ہو گئی ہے، شدید برفباری کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کے پیش نظر گاڑیاں تو گاڑیاں سڑکوں پر پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا۔

شدید برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی دیکھنے میں آئے۔امریکی ریاست مشی گن میں شدید سردی کے باعث جھیل جم گئی جو کہ خوبصورت نظارہ پیش کرنے لگی ہے۔مزید برآں امریکی محکمہ موسمیات نے  آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیے  جوبائیڈن اور چینی صدر کی ملاقات، ترجیحات اور مسائل پر کھل کر بات چیت
Back to top button