بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

غیر شرعی نکاح کیس، بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر ان کے سابق شوہر خاور مانیکا سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں الزام کیا ہے؟ جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے آگاہ کیا کہ الزام ہے کہ فراڈ سے شادی کی گئی، کیس میں زنا کی سیکشن بھی لگائی گئی ہے۔وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق زنا کے لیے دو عینی شاہدین کا پیش ہو کر گواہی دینا ضروری ہے، اگر گواہ نہیں ہیں تو یہ درخواست وہیں ختم ہو جاتی ہے، اگر شکایت کنندہ کا طلاق اور پھر نکاح کا اعتراض مان بھی لیا جائے پھر بھی عدت کی مدت پوری ہوتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت، ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکنے کا حکم دے۔اس پر عدالت نے قرار دیا کہ پہلے دوسرے فریق کو سننا ضروری ہے۔عدالت نے شکایت کنندہ اور بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور مقامی عدالت کے ٹرائل روکنے اور فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کیس کی اگلی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیے  توشہ خانہ کیس، عمران خان کی عدم پیشی، سماعت 2 بجے تک ملتوی
Back to top button